چند سیکنڈ کا آسان ٹیسٹ، جانیں کہیں آپ کے جسم میں پانی کی کمی تو نہیں؟

0
27
چند سیکنڈ کا آسان ٹیسٹ، جانیں کہیں آپ کے جسم میں پانی کی کمی تو نہیں؟

عام طور پر پیاس محسوس ہونا پانی کی ضرورت کی پہلی علامت ہوتی ہے، تاہم بعض اوقات جسم میں پانی کی کمی ہونے کے باوجود واضح طور پر پیاس محسوس نہیں ہوتی۔

ماہرین کے مطابق پانی کی کمی کی دیگر علامات میں گہرے رنگ کا پیشاب، پیشاب کی مقدار میں کمی، منہ اور جلد کا خشک ہونا، تھکاوٹ، چکر آنا اور سر درد شامل ہو سکتے ہیں۔

ایسی صورت میں جلد کی لچک کو جانچنے والا ایک سادہ ٹیسٹ ابتدائی اندازہ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس ٹیسٹ کے لیے ہاتھ کی پشت کی جلد کو دو انگلیوں سے چند سیکنڈ تک ہلکا سا دبا کر چھوڑ دیں۔ اگر جلد فوراً اپنی معمول کی حالت میں واپس آجائے تو عموماً جسم میں پانی کی مقدار مناسب سمجھی جاتی ہے، جبکہ اگر جلد کو اپنی اصل حالت میں واپس آنے میں زیادہ وقت لگے تو یہ پانی کی کمی کی ایک ممکنہ علامت ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی قدرتی لچک کم ہو جاتی ہے، اس لیے بزرگ افراد میں صرف اس ٹیسٹ کی بنیاد پر نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پانی کی کمی کی دیگر علامات بھی موجود ہوں تو مناسب مقدار میں پانی پینا اور ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

یاد رہے کہ 2007 میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بھی جلد کی لچک اور پانی کی کمی کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم ماہرین کے مطابق یہ ٹیسٹ صرف ابتدائی رہنمائی فراہم کرتا ہے اور حتمی تشخیص کا متبادل نہیں۔

Leave a reply