
کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین نرخوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 200 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 459 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 185 ڈالر پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل دوسرے دن قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔









