ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے

0
32
ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے

مہنگائی سے متاثرہ صارفین کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کااعلان کردیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 794 روپے 5 پیسے کم ہو کر 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 3 ہزار 57 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے مقرر ہوگی۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی کی رات 12 بجے سے پورے ماہ جولائی کے لیے ہوگا۔

Leave a reply