اسلام آباد: پاکستان اور بحرین کے درمیان خطے کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی رابطہ

0
25
اسلام آباد: پاکستان اور بحرین کے درمیان خطے کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی رابطہ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی حالات کو مسلسل تبدیل ہوتی صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیش رفت 18 جون کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد سامنے آئی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب بحرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران سے داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو فضائی حدود میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ صورتحال پر مسلسل رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a reply