
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہدایت کی ہے کہ یکم جولائی سے تمام متعلقہ ملوں میں نگرانی کے کیمرے نصب کرنا لازمی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تقریباً 180 ٹیکسٹائل ملز مالکان کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ کیمروں کی تنصیب کی ذمہ داری خود مل مالکان پر ہوگی، اور اخراجات بھی وہی برداشت کریں گے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جو ملیں مقررہ وقت تک کیمرے نصب نہیں کریں گی، انہیں غیر فعال یا بند تصور کیا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق اس سے قبل یہی نظام شوگر، سیمنٹ اور کھاد کے کارخانوں میں بھی نافذ کیا جا چکا ہے، جس کا مقصد پیداوار اور ٹیکس معاملات کی بہتر نگرانی ہے۔









