بجلی بلوں پر فکس چارجز ختم کرنے کی تجویز، سینیٹ کمیٹی میں بحث

0
17
بجلی بلوں پر فکس چارجز ختم کرنے کی تجویز، سینیٹ کمیٹی میں بحث

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بجلی کے بلوں میں شامل فکس چارجز کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے بجلی کے بلوں پر عائد فکس چارجز کو عوام پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے ان کے خاتمے کی تجویز پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی بھاری فکس چارجز ادا کرنے پر مجبور ہیں، جس سے عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

کامل علی آغا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بعض صورتوں میں استعمال شدہ بجلی کی قیمت سے زیادہ رقم فکس چارجز کی مد میں وصول کیجا رہی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیاکہ کم یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنامناسب نہیں اوراس معاملے کاجائزہ لیاجانا چاہیے۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بجٹ پر بحث مکمل ہونے کے بعد پاور ڈویژن کے حکام کو طلب کرکے فکس چارجز اور دیگر متعلقہ امور پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

اجلاس میں بجلی کے بلوں میں شامل مختلف چارجز اور ان کے عوامی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply