پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق نئی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

0
0
پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق نئی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس سے متعلق تفصیلات عوامی سطح پر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے یہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی کہ کتنے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور وہ کس کیٹیگری یا ٹریک میں شامل ہیں۔ حکام کا مؤقف ہے کہ کھلاڑیوں کی تعداد اور مختلف زمروں میں ان کی تقسیم سلیکشن اور انتظامی امور سے متعلق معاملہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے متعلق بعض شرائط بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ مختلف ٹریکس میں شامل کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی20 مقابلوں میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کی متوقع تعداد سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ شرائط کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کے کم از کم پانچ اور لسٹ اے کرکٹ کے تقریباً دس میچز کھیلنے کی شرط رکھی جا سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کی کوئی بین الاقوامی مصروفیت نہ ہو تو اسے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے، جبکہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی ٹریک سے کھلاڑی کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا جا سکے گا۔

Leave a reply