ٹیک آف سے پہلے مسافر نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

0
80

ہاٹ لائن نیوز : تھائی لینڈ کے ہوائی اڈے سے طیارہ اڑان بھرنے سے چند لمحے قبل ایک کینیڈین مسافر نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔ دروازہ کھلتے ہی ایمرجنسی لینڈنگ کیلیے استعمال ہونیوالی سلائیڈ بھی کھل گئی۔

چیانگ مائی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ نہ صرف زیر بحث پرواز میں تاخیر ہوئی بلکہ بارہ دیگر پروازیں بھی ملتوی کر دی گئیں۔

کینیڈین سیاح کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے وکیل نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ ہوش میں نہیں تھا اور لاعلمی یا ذہنی حالت کی وجہ سے دروازہ کھولا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین سیاح نے ایمرجنسی دروازہ کھولنے کا اعتراف کیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے گھبراہٹ میں دروازہ کھولا کیونکہ اسے لگا کہ کچھ لوگ اس کا پیچھا کر رہے ہیں اور اسے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply