علی سفینہ نے عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی سے متعلق افواہوں پر وضاحت دے دی

0
39
علی سفینہ نے عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی سے متعلق افواہوں پر وضاحت دے دی

پاکستانی اداکار، میزبان اور ماڈل علی سفینہ نے عاصم اظہر اور میرب علی کی ممکنہ علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نادیہ خان نے ان سے سوال کیا کہ کیا میرب علی کے ساتھ کیے گئے ایک پوڈکاسٹ میں ہانیہ عامر کے ذکر نے اس مبینہ علیحدگی کو جنم دیا؟
اس پر علی سفینہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور میرب علی کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلق رہا ہے اور دونوں ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ انکے مطابق پوڈکاسٹ کےدوران گفتگو مکمل طور پرہلکے پھلکےدوستانہ ماحول میں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اصل معاملہ اس وقت بڑھا جب سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس گفتگو کے کلپ کو مختلف انداز میں پیش کیا، جس کے بعد یہ موضوع غیر ضروری طور پر بحث کا مرکز بن گیا۔
علی سفینہ کے مطابق اس صورتحال میں نہ صرف متعلقہ افراد کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی میں مداخلت سے متعلق سوالات بھی اٹھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک معمولی اور غیر سنجیدہ گفتگو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، جس کا مقصد کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنا نہیں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال علی سفینہ اور میرب علی کے پوڈکاسٹ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں اور بحثیں شروع ہو گئی تھیں۔

Leave a reply