سینئر فنکار سنتوش کے نائر 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0
18
سینئر فنکار سنتوش کے نائر 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ملیالم فلم انڈسٹری کے سینئر اور معروف اداکار سنتوش کے نائر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ حادثہ منگل کی صبح کیرالہ کے علاقے ایڈور میں پیش آیا، جہاں ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد سنتوش کے نائر کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ملیالم فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کر رہی ہے۔
سنتوش کے نائر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1982 میں فلم “ایتھو آرتی کتھا” سے کیا تھا۔ اپنے طویل فنی سفر میں انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور خاص طور پر منفی اور مزاحیہ کرداروں میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔
انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پر بھی نمایاں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں سے ناظرین کے دل جیتے۔
فلمی حلقوں کے مطابق سنتوش کے نائر کی اچانک وفات ملیالم سینما کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔

Leave a reply