
مردان کے نواحی علاقے میں پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ دورانِ پرواز حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں دونوں افسران نے جامِ شہادت نوش کیا۔
حادثے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور افسران و جوانوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔









