ہریتک روشن اور رجنی کانت ایک بار پھر ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

0
9
ہریتک روشن اور رجنی کانت ایک بار پھر ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریتک روشن جلد لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن تامل فلم “جیلر 2” کی کاسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، جہاں ان کے کردار کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلم ساز ہریتک روشن کی انٹری کو منفرد انداز میں پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے خصوصی بیک گراؤنڈ میوزک بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہریتک روشن اور رجنی کانت تقریباً 40 سال بعد ایک ہی فلم میں دکھائی دیں گے۔ اس سے قبل دونوں اداکار 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم “بھگوان دادا” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس میں کم عمر ہریتک روشن نے رجنی کانت کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق “جیلر 2” کی شوٹنگ رواں ماہ 22 یا 23 جون سے چنئی میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم فلم کی کاسٹ اور شوٹنگ شیڈول کے حوالے سے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply