اینڈرائیڈ فون میں چھپا نیا فیچر، اب کمپیوٹر بھی ہوگا آپ کے اشاروں پر!

0
20
اینڈرائیڈ فون میں چھپا نیا فیچر، اب کمپیوٹر بھی ہوگا آپ کے اشاروں پر!

ویب ڈیسک: اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے فون سے دور بیٹھے ونڈوز کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ کرسکیں گے۔

مائیکروسافٹ کی ایپ لنک ٹو ونڈوز (Link to Windows) کے ذریعے اینڈرائیڈ فون اور ونڈوز کمپیوٹر کو آپس میں منسلک کرکے مختلف کام انجام دیے جاسکتے ہیں۔ ان میں فون کالز، پیغامات، تصاویر اور فائلز تک رسائی اور ان کی منتقلی شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی سے متعلق رپورٹس کے مطابق ایپ میں کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید آپشنز شامل کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل صارفین فون کے ذریعے کمپیوٹر کو لاک کرسکتے تھے، تاہم نئی سہولت کے تحت کمپیوٹر کو سلیپ، شٹ ڈاؤن اور ری اسٹارٹ کرنے کے آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایپ میں موجود لاک پی سی کے آپشن کو پاور بٹن سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس بٹن پر کلک کرنے سے لاک پی سی، سلیپ پی سی، شٹ ڈاؤن اور ری اسٹارٹ کے آپشنز سامنے آئیں گے۔

کسی بھی آپشن کو منتخب کرنے سے پہلے ایپ صارف کو خبردار کرے گی کہ کمپیوٹر بند یا ری اسٹارٹ کرنے کی صورت میں غیر محفوظ شدہ ڈیٹا ضائع ہوسکتا ہے۔

اس سہولت سے ان صارفین کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے جو اپنے کمپیوٹر سے دور ہونے کے باوجود اسے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، اس فیچر کی دستیابی کا انحصار ایپ کے متعلقہ ورژن اور اس کے اجرا پر ہوگا۔

Leave a reply