شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

0
0
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عناصر کے خلاف مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 48 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میران شاہ اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والی تازہ کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خالد، مفتون، موسیٰ اور عمران نامی اہم دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق حالیہ آپریشنز میں چار اہم دہشتگرد کمانڈروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں سمیت متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاش اور کلیئرنس کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a reply