کراچی میں لین خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز

0
2
کراچی میں لین خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز

کراچی میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے آج سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف ای چالان جاری کرنے کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ نظام صرف شارع فیصل پر نافذ کیا گیا ہے، جبکہ مستقبل میں اسے شہر کی دیگر اہم شاہراہوں تک بھی توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر نصب نگرانی کے کیمروں کے ذریعے لین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی، جس کے بعد متعلقہ گاڑی مالکان کو ای چالان موبائل فون یا رجسٹرڈ پتے پر ارسال کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ لین میں گاڑی چلائیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

حکام نے بتایا کہ نظام کے نفاذ سے قبل عوامی آگاہی مہم بھی چلائی گئی تاکہ شہریوں کو نئے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جا سکے۔ ان کے مطابق ٹریفک کے بہتر نظام اور محفوظ سفر کے فروغ کے لیے عوامی تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

Leave a reply