جون 2026: بجلی صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے ریلیف ملنے کا امکان

0
7
جون 2026: بجلی صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاور ڈویژن کے مطابق جون 2026 کے دوران بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 20 پیسے فی یونٹ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ سامنے آیا ہے، تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کے باعث مجموعی طور پر بجلی کی قیمت میں کمی برقرار رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ جون 2026 میں بجلی کے نرخ جنوری سے مئی 2026 تک نافذ رہنے والی سطح کے قریب برقرار رہیں گے اور صارفین پر کوئی نمایاں اضافی مالی بوجھ منتقل نہیں کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق حکومتی اقدامات کے نتیجے میں صارفین کو تقریباً 38 ارب روپے کے ممکنہ اضافی بوجھ سے بچایا گیا، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں 65 ارب روپے کا ریلیف صارفین کے حق میں منتقل کیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ مختلف مالیاتی اور انتظامی اقدامات کے باعث بجلی کے نرخوں میں بڑے اضافے کو روکا گیا ہے، جس سے صارفین کو عارضی ریلیف میسر آئے گا۔

Leave a reply