مردان کے قریب سوات موٹروے پر خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

0
6
مردان کے قریب سوات موٹروے پر خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

مردان کے قریب سوات موٹروے پر اسماعیلہ انٹرچینج کے نزدیک ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں فلائنگ کوچ اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک مسافر بس سڑک کنارے کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار وین اس سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بس کراچی سے بونیر جبکہ وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave a reply