
فرانسیسی فٹبال کلب ار سی لینز نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار Coupe de France کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں ار سی لینز نے OGC Nice کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
میچ کے آغاز سے ہی لینز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ تیز رفتار حملوں اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت ار سی لینز نے تین گول اسکور کیے، جبکہ نیس صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی۔
تاریخی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور جشن منایا جبکہ مداحوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
یہ کامیابی کلب کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ ار سی لینز نے ایک صدی سے زائد عرصے بعد پہلی مرتبہ یہ بڑا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔









