
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق ان کے بیٹے محمد شاہزیب نے تصدیق کی ہے کہ نجم السعید دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
نجم السعید حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں اسکورنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ پی سی بی کے تجربہ کار اور سینئر آفیشل اسکورر تھے اور طویل عرصے تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بطور آفیشل اسکورر خدمات انجام دیتے رہے۔









