اے آئی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت

0
48

ہاٹ لائن نیوز : اے آئی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت، پہلا اے آئی چائلڈ بنا دیا گیا۔

ٹونگ ٹونگ کو چینی سائنسدانوں کے تیار کردہ دنیا کا پہلا اے آئی بچہ قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے اسے تیار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی لڑکی خود چیزیں سیکھنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ٹونگ ٹونگ جذبات کا اظہار بھی کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹونگ ٹونگ 3 سالہ بچی کی طرح خوشی، غصہ یا غم کا اظہار کر سکتی ہے۔ اس اے آئی بچے کو بیجنگ میں ایک کانفرنس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔

ٹونگ ٹونگ روبوٹ جیسا جسم نہیں رکھتا، لیکن مجازی ماحول میں رہتے ہوئے حقیقی دنیا کے لوگوں سے بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a reply