چینی کمپنی کا حیران کن روبوٹ: انسان کو سواری کرانے کی صلاحیت

0
24
چینی کمپنی کا حیران کن روبوٹ: انسان کو سواری کرانے کی صلاحیت

چینی کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کر لیا جو انسانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے دیکھ کر سائنس فکشن فلموں کا تصور حقیقت بنتا محسوس ہوتا ہے۔
Unitree Robotics کی جانب سے متعارف کرایا گیا جی ڈی 01 نامی روبوٹ نہ صرف دو ٹانگوں پر چل سکتا ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر خود کو چار ٹانگوں والے موڈ میں بھی تبدیل کر لیتا ہے۔
یہ جدید روبوٹ ظاہری شکل میں ہالی وڈ فلموں کے مشہور ٹرانسفارمرز کرداروں جیسا دکھائی دیتا ہے اور اسے انسانوں کی سواری کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق روبوٹ کا وزن تقریباً 500 کلو گرام ہے جبکہ اس میں ایک فرد یا پائلٹ بیٹھ سکتا ہے۔ اس کی قیمت 39 لاکھ یوآن مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی 01 کاک پٹ میں سوار شخص کے ساتھ دو ٹانگوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اپنے طاقتور بازوؤں سے اینٹوں کی دیوار گرانے جیسی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
یہ روبوٹ خود کو تبدیل کرکے چار ٹانگوں پر تیزی سے دوڑ بھی سکتا ہے، اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا روبوٹ ہے۔
دوسری جانب کمپنی نے ایک اور انسان نما روبوٹ آر 1 بھی متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت صرف 6 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے، جبکہ اسے امریکی اور یورپی کمپنیوں کے مہنگے روبوٹس کے مقابلے میں کم لاگت متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply