تامل ناڈو میں نئی حکومت کا بڑا فیصلہ، شراب کی 717 دکانیں بند کرنے کا حکم

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے نومنتخب وزیراعلیٰ اور معروف اداکار جوزف وجے نے ریاست میں شراب سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے اندر قائم 717 سرکاری شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے تحت چلائی جا رہی تھیں، جنہیں دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت نے عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں کے قریب شراب کی فروخت محدود کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ریاستی انتخابات میں وجے کی جماعت “ٹی وی کے” نے 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں حاصل کیں اور اتحادی جماعتوں کی حمایت سے حکومت بنانے میں کامیاب رہی۔ اکثریت کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں۔
اتحادیوں کی حمایت حاصل ہونے کے بعد جوزف وجے نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر عہدہ









