وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی کے نظام میں بہتری کی ہدایت

0
35
وزیراعظم شہباز شریف کی بجلی کے نظام میں بہتری کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور لائن لاسز میں کمی لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات عوام اور صنعتی شعبے کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کی جائیں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے بجلی چوری کے خلاف جاری اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترسیلی نظام میں بہتری لا کر نقصانات میں کمی لائی جائے۔

Leave a reply