تیز رفتار کار حادثہ دو افراد جاں بحق

0
28

ہاٹ لائن نیوز : لاہور، جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی اور لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت قاسم کےنام سے ہوئی، جبکہ دوسرےجاں بحق ہونےوالے 20 سالہ نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہوئی، ریسکیو ذرائع کےمطابق کار حادثےمیں زخمی ہونے والےکی حالت تشویشناک ہے اور اس کی شناخت علی مرتضیٰ کےنام سےہوئی۔

Leave a reply