شاہ رخ خان کی خواہش تھی علی ظفر “دردِ ڈسکو” گاتے، گلوکار کا دعویٰ

0
9
شاہ رخ خان کی خواہش تھی علی ظفر “دردِ ڈسکو” گاتے، گلوکار کا دعویٰ

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک موقع پر انہیں اپنی فلم کے لیے گانا گانے کی پیشکش کی تھی۔
علی ظفر نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان کا ایک مشہور گانا سننے کے بعد خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ان کی فلم کے ایک گانے میں اپنی آواز دیں۔ تاہم اس وقت علی ظفر بھارت سے باہر تھے اور مصروفیات کے باعث یہ موقع قبول نہ کر سکے۔
انہوں نے شاہ رخ خان کو ایک خوش اخلاق اور متاثر کن شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ جس گانے کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ “دردِ ڈسکو” ہے، جو 2007 کی مشہور فلم “اوم شانتی اوم” کا حصہ تھا۔ یہ گانا بے حد مقبول ہوا تھا اور اسے بھارتی گلوکار سکھوندر سنگھ نے گایا تھا جبکہ اس کی موسیقی وشال شیکھر نے ترتیب دی تھی۔

Leave a reply