
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے واشنگٹن میں کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ مذمت اور دہشت گردی کی ایک خطرناک شکل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء محفوظ رہے، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وائٹ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلی کی بات ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ سمیت تمام اہم شخصیات محفوظ رہیں۔
وزیراعظم نے امریکی صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔









