پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ

0
9
پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 34ویں میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو کھلاڑیوں محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جب محمد عامر کی گیند پر فہیم اشرف آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو کچھ دیر تک کشیدگی کی صورت اختیار کر گئی۔
اس دوران محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے بھی ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑی قریب آ گئے اور مختصر نوک جھونک ہوئی، تاہم میدان میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کر کے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔
میچ ریفری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں کرکٹرز پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

Leave a reply