بحرِ ہند میں امریکی کارروائی، ایرانی جہاز قبضے میں لے لیا گیا

0
8
بحرِ ہند میں امریکی کارروائی، ایرانی جہاز قبضے میں لے لیا گیا

امریکہ اور ایران کے درمیان بحری کشیدگی میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ امریکی افواج نے بحرِ ہند میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایرانی بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ جہاز ایران سے تیل لے جا رہا تھا، اور اس کارروائی کا مقصد بین الاقوامی سمندری قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایسے نیٹ ورکس کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا ایران کی معاونت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی امریکی افواج ایک اور ایرانی پرچم بردار جہاز پر کارروائی کر چکی ہیں، جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔
دوسری جانب ایران نے بھی آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے اور اس حوالے سے ویڈیو جاری کی ہے۔
ماہرین کے مطابق ان واقعات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر تیل کی ترسیل پہلے ہی حساس مرحلے سے گزر رہی ہے۔

Leave a reply