ڈونلڈ ٹرمپ نے نمائندوں کی پاکستان روانگی کی تصدیق کردی

0
13
ڈونلڈ ٹرمپ نے نمائندوں کی پاکستان روانگی کی تصدیق کردی

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم منگل کے روز بات چیت کے لیے اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وفد میں وہی شخصیات شامل ہوں گی جو پہلے مرحلے کے مذاکرات میں شریک رہ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کو امید ہے کہ بدھ کے روز جنگ بندی میں توسیع سے متعلق ایک علامتی مشترکہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر معاملات مثبت رہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے دورے پر آمادہ ہوئے تو ایرانی صدر کے بھی پاکستان آنے کا امکان ہے۔ ایسی صورت میں دونوں ممالک کے صدور مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر سکتے ہیں۔
تاہم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے تاحال کسی باضابطہ وفد کی روانگی کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

Leave a reply