امن مذاکرات کا نیا مرحلہ، پاکستان اہم کردار میں سامنے آ گیا

0
16
امن مذاکرات کا نیا مرحلہ، پاکستان اہم کردار میں سامنے آ گیا

اسلام آباد: ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور طے پاتا ہے تو پاکستان ان کے لیے ترجیحی مقام ہوگا۔
ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کے ایک اور مرحلے کے جلد اسلام آباد میں ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایرانی حکام نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم دوسری جانب سے حتمی جواب ابھی موصول نہیں ہوا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مذاکرات کیلیے پاکستان کو وہ ترجیح دینگے۔
ادھر برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے نمائندے اس ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔
پاکستان میں موجود ایرانی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز کو بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسی ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکی خبر رساں ادارے نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply