واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

0
8
واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر تیار کر رہی ہے جس کا مقصد چیٹ کے تجربے کو مزید دلچسپ اور ذاتی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ بیٹا ورژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فیچر پر اس وقت کام جاری ہے اور ابھی یہ عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر چیٹس کی ظاہری شکل سے متعلق ہوگا۔
اس فیچر کے تحت صارفین کو اپنی چیٹس کے لیے مختلف تھیمز منتخب کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ اس میں وہ اپنی پسند کے رنگ، ڈیزائن اور وال پیپرز استعمال کر سکیں گے، جس سے ہر چیٹ کو ایک منفرد انداز دیا جا سکے گا۔
واٹس ایپ حکام کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ ذاتی اور پرکشش تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق چیٹ انٹرفیس کو ترتیب دے سکیں۔
کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ یہ نیا فیچر آئندہ اپ ڈیٹس میں صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

Leave a reply