عمرے کے لیے کون سا دن بہتر ؟

0
123

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزیر نے اتوار، منگل اور بدھ کو عمرہ کے لیے بہترین دن قرار دیا۔

کرہ ارض پر بسنے والے ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں حج اور عمرہ جیسی عظیم عبادتیں انجام دے لیکن اکثر عازمین طواف کے دوران خانہ کعبہ کے قریب نہیں جا پاتے اور بوسہ لینے کی سعادت حاصل نہیں کر پاتے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں عازمین حج کی اس مشکل کو آسان کر دیا ہے۔ انہوں نے عمرہ کرنے کے بہترین ایام اور اوقات بتائے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم بہت خوشگوار ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین اتوار، منگل اور بدھ کا انتخاب کر سکتے ہیں کیونکہ ان دنوں رش کم ہوتا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ عمرہ کے لیے بہترین وقت صبح 7:30 سے ​​ 10:30 اور 11:00 اور دوپہر 2:00 بجے کے درمیان ہے۔ عمرہ زائرین جو رش سے بچتے ہیں ان اوقات میں پرسکون عمرہ کی سعادت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

Leave a reply