خیبر اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

0
73
خیبر اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع خیبر اور بنوں میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہلی کارروائی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
حکام کے مطابق دونوں علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک میں امن و استحکام قائم رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔
اعلیٰ حکومتی شخصیات نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ان کے عزم کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

Leave a reply