حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

0
107
حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

صدر مملکت کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبوں کی مخالفت کے باعث یہ تجویز مسترد کر دی گئی۔
اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے بھی کوئی متفقہ حل نہیں نکالا جا سکا۔ اس کے بجائے حکومت نے عوام کی سہولت اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایندھن کی سپلائی برقرار رکھنے کو ترجیح دی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دی گئیں۔

Leave a reply