سعودی عرب میں امریکی جاسوس طیارہ ایرانی حملے میں تباہ

0
112
سعودی عرب میں امریکی جاسوس طیارہ ایرانی حملے میں تباہ

سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے کے دوران امریکی فضائیہ کا حساس جاسوس طیارہ ‘ای تھری سینٹری’ تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں اس کا ریڈار ڈوم زمین پر گرا ہوا اور ڈھانچہ شدید نقصان زدہ نظر آ رہا ہے۔
اگرچہ امریکی حکام نے تصاویر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نشانات مخصوص امریکی نظام کے ہیں جو جنگ کے دوران افواج کے لیے اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔
حملے میں 15 امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حملے کے دوران طیارے کے ریڈار سسٹم کو خاص مہارت سے نشانہ بنایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرونز یا سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل کی گئی درست معلومات استعمال کی گئی تھیں۔
یوکرین کے صدر نے دعویٰ کیا کہ روس نے حملے سے قبل فوجی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر فراہم کی تھیں، جو ممکنہ طور پر ایران کو منتقل کی گئیں۔
حملے میں جاسوس طیارے کے علاوہ دو بڑے ایندھن فراہم کرنے والے ٹینکر طیارے بھی متاثر ہوئے۔ اس سے قبل بھی اسی اڈے پر کئی ری فیولنگ طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کارروائی میں 6 بیلسٹک میزائل اور 29 ڈرونز استعمال کیے گئے۔ امریکی فضائیہ کے پاس اس قسم کے جاسوس طیاروں کی تعداد صرف 30 کے قریب ہے، اور نئے طیارے لانا ایک وقت طلب عمل ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، جنگ کے دوران امریکی فوجی ساز و سامان کی تباہی سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ پینٹاگون کے سابق عہدیدار کے مطابق پہلے تین ہفتوں کے دوران طیاروں کی تبدیلی اور نقصان پر 1.4 سے 2.9 ارب ڈالر کے اخراجات آئے ہیں، جس میں قطر کے نصب ریڈار سسٹم کا نقصان بھی شامل ہے

Leave a reply