ملائکہ اروڑا کی نجی زندگی اور افواہوں پر ردعمل

0
23
ملائکہ اروڑا کی نجی زندگی اور افواہوں پر ردعمل

بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانس کوئین، ملائکہ اروڑا، دوبارہ اپنی نجی زندگی اور ڈیٹنگ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے نام کو مختلف شخصیات کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس پر اداکارہ نے اب اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ملائکہ اروڑا کو اکثر عوامی تقریبات اور اجتماعات میں جس کے ساتھ بھی دیکھا جائے، فوراً افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں۔ گزشتہ سال ایک کنسرٹ کے دوران ہریش مہتا کے ساتھ ان کی تصاویر نے خبریں بنائیں، اور حال ہی میں سوربھ بیدی کے ساتھ ان کی موجودگی نے بھی تنازع پیدا کیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ملائکہ نے کہا کہ یہ افواہیں انہیں پریشان ضرور کرتی ہیں، لیکن وہ انہیں سنجیدگی سے لینے کے بجائے مذاق کے طور پر دیکھتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا، “اب یہ سب چیزیں چڑچڑا پن پیدا کرتی ہیں، اس لیے میں نے انہیں ہلکے پھلکے انداز میں لینا شروع کر دیا ہے۔”
ملائکہ نے مزید کہا کہ وہ اور ان کا بیٹا، ارہان خان، اکثر ان افواہوں پر ہنس پڑتے ہیں اور انہیں زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔
ارباز خان سے طلاق اور ارجن کپور سے 2024 میں علیحدگی کے بعد، ملائکہ اپنی زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔ پارٹنر کی تلاش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال کسی رشتے کی تلاش میں نہیں ہیں اور جو آئے گا، وہ وقت کے ساتھ آئے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں وہ کسی کے ساتھ رشتے میں منسلک ہوتی ہیں، تو یہ صرف ان کی اپنی شرائط پر ہوگا۔ ملائکہ کے مطابق، پارٹنر ہونا اچھی بات ہے، لیکن یہ ان کی زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا کی شادی ارباز خان سے 2017 میں ختم ہوئی تھی، اور بعد ازاں وہ ارجن کپور کے ساتھ تعلق میں رہیں۔ اب وہ اپنی آزادی، خودمختاری اور ذاتی خوشی کو ترجیح دے رہی ہیں۔

Leave a reply