کراچی: وزیراعظم کا مختصر دورہ، اہم ملاقاتیں متوقع

0
79
کراچی: وزیراعظم کا مختصر دورہ، اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف آج شام پانچ بجے مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ان کے دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کراچی پہنچنے کے بعد سینیٹر شیری رحمٰن کی رہائش گاہ جائیں گے اور ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی گورنر سندھ نہال ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں صوبے اور ملک کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم اپنا مختصر دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

Leave a reply