پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال

0
86
پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر غور کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور امن و استحکام کے لیے تعمیری مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات میں فوری کمی لانا ضروری ہے اور مسائل کے حل کے لیے پرامن اور تعمیری اقدامات ہی مؤثر راستہ ہیں۔

Leave a reply