
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں ریجن کے علاقے لکی مروت کے شاگئی میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں یہ دہشتگرد مارے گئے، جبکہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ان کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ، جمعہ کے دن لکی مروت میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔









