سابق وزیراعظم کی قسمت کافیصلہ موخر

0
109

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا ، عدالت نے آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وکلا کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ۔

احتساب عدالت کے جج نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف ، فواد حسن فواد اور احمد چیمہ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنانا تھا۔

لیکن احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے ۔

ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ ملزمان کے وکلا نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اس سے معاملہ کلئیر ہو جائے گا ، نیب کے وکیل نے دلائل دیا کہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثر انداز نہیں ہوتا ۔

فریقین وکلاء کو سننے کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی اور کاروائی اٹھارہ نومبر تک ملتوی کر دی ۔

Leave a reply