ینگ ڈاکٹرز کی درخواست خارج

0
105

ہاٹ لائن نیوز : چلڈرن ہسپتال لاہور کے بون میرو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر سید ناصر عباس بخاری کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی گئی ۔

ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما سلیم نیازی کی درخواست خارج کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ناصر بخاری نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، مقدمہ درج کیا جائے،

ڈاکٹر ناصر عباس بخاری کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اندراج مقدمہ کی درخواست دراصل ینگ ڈاکٹرز کی کرپشن کیخلاف آواز دبانے کیلئے دائر کی گئی ،

چلڈرن ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز سلیم اللہ نیازی اور عاصم خواجہ نے پرائیویٹ افراد کے مدد سے کینٹین پر قبضہ کیا، ڈاکٹر ناصر عباس کی شکایت پرہسپتال انتظامیہ نےینگ ڈاکٹرز کیخلاف انکوائری شروع کی، کرپٹ ینگ ڈاکٹرز نے بون میرو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ناصر بخاری کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی، ینگ ڈاکٹرز کی دال نہیں گلی تو اندراج مقدمہ کی جھوٹی درخواست لے آئے، معاشرے میں برائی تب ہی رک سکتی ہے جب اچھائی کا ساتھ دیا جائے۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ناصر عباس پاکستان کے واحد بون میرو ٹرانسپلانٹ کنسلٹنٹ ہیں جو 100 سے زائد غریب بچوں کے کامیاب آپریشن کر چکے ہیں،ڈاکٹر ناصر بخاری جیسے ڈاکٹرز پاکستان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ،  عدالت، وکلا اور سول سوسائٹی کو مل کر ڈاکٹر ناصر عباس بخاری جیسے ڈاکٹروں کا ساتھ دینا چاہیے۔  

عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ۔

Leave a reply