کروم کی ریلیز فریکوئنسی تیز، اے آئی براؤزرز کے مقابلے میں اہم قدم

0
61
کروم کی ریلیز فریکوئنسی تیز، اے آئی براؤزرز کے مقابلے میں اہم قدم

گوگل نے اپنے مشہور ویب براؤزر کروم کے نئے ورژنز کے اجراء کے شیڈول میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی براؤزرز کے مقابلے میں اپنی بالادستی برقرار رکھ سکے۔
گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ستمبر 2026 سے کروم کے نئے ورژن ہر 2 ہفتوں میں جاری کیے جائیں گے۔ اس سے قبل کروم کا نیا ورژن ہر 4 ہفتوں کے وقفے کے ساتھ ریلیز ہوتا تھا۔
گوگل نے کہا ہے کہ نئے شیڈول سے ویب پلیٹ فارم میں ہونے والی تبدیلیوں کی قدرے بہتر عکاسی ہوگی اور صارفین کو تیزی سے نئے ٹولز، فیچرز اور بہتری تک رسائی ملے گی۔ ہر نئے ورژن میں عام طور پر براؤزر کی استحکام، رفتار اور استعمال میں سہولت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل کروم کو اوپن اے آئی، پرپلیکسٹی اور دیگر کمپنیوں کے اے آئی براؤزرز جیسے حریفوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ ان جدید براؤزرز میں مختلف اے آئی ایجنٹس شامل ہیں جو صارفین کی جانب سے مختلف ٹاسکس کو خودکار طور پر انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے صارف تجربہ مزید ہموار ہو رہا ہے۔
گوگل کی یہ حکمت عملی اس مقابلے میں کروم کی قدر اور صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a reply