“ندا یاسر کی سالگرہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مچایا ہنگامہ!”

0
59
“ندا یاسر کی سالگرہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مچایا ہنگامہ!”

پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے 30 جنوری 2026 کو اپنی 52 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر انسٹاگرام پر ایک رِیل شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
اس ویڈیو میں ندا یاسر نے سفید جیکٹ، سیاہ پتلون اور سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ جہاں کچھ صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں کچھ نے ان کی ویڈیو پر تنقیدی تبصرے بھی کیے۔
کچھ صارفین نے کہا کہ ندا یاسر کو عمر کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے اور سوشل میڈیا کے نئے فیشنز کی نقل سے گریز کرنا چاہیے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “اب بڑی ہو گئی ہیں، تھوڑی میچیور بھی ہوجائیں”، جبکہ دوسرے نے کہا کہ انہیں ذہنی مدد کی ضرورت ہے۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ندا یاسر جین زی (Gen Z) فیشن کو اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں، اور بعض نے کہا کہ وہ جین زی کو بھی پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب ان کی سالگرہ کی موم بتی بھی ان کے لیے چھوٹی ہو گئی ہے۔
تاہم، بہت سے صارفین نے ندا یاسر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Leave a reply