
پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اڈیالا جیل میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق تین رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالا جیل پہنچی، جس میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، جبکہ ٹیم میں موجود جنرل فزیشن نے مکمل طبی جانچ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد عمران خان کو کچھ ادویات تجویز کی گئیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی میڈیکل رپورٹ جیل انتظامیہ کو ارسال کرے گی۔









