
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100انڈیکس میں 977 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 1 لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو پیسے سستا ہو کر 280 روپے 5 پیسے کی سطح پر آگیا۔









