
عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں اپنے طویل اور کامیاب رِنگ کیریئر کا اختتام کر دیا۔ اپنے آخری مقابلے میں انہیں ریسلر گنٹر کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں وہ سبمشن ہولڈ میں ٹیپ آؤٹ کرنے پر مجبور ہوئے۔ یہ لمحہ ان کے مشہور نعرے ’’کبھی ہار نہ ماننا‘‘ کے تناظر میں جذباتی سمجھا جا رہا ہے۔
آخری میچ میں جان سینا روایتی انداز میں اپنے مشہور تھیم سانگ My Time Is Now پر رِنگ میں داخل ہوئے، جبکہ گنٹر پہلے ہی موجود تھے۔ میچ کے دوران دونوں ریسلرز نے بھرپور مقابلہ کیا۔ سینا نے اپنے معروف داؤ آزمائے اور ایک موقع پر گنٹر کو سبمشن میں بھی لیا، تاہم گنٹر نے صورتحال کو پلٹتے ہوئے سلیپر ہولڈ لگایا، جس کے بعد سینا نے ٹیپ آؤٹ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً دو دہائیوں بعد یہ پہلا موقع تھا جب جان سینا کسی میچ میں سبمشن کے ذریعے ہارے۔
میچ کے اختتام پر کئی معروف ڈبلیو ڈبلیو ای شخصیات رِنگ میں آئیں اور جان سینا کو ان کے شاندار کیریئر پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان میں ٹرپل ایچ، کوڈی روڈز، سی ایم پنک، شون مائیکلز، دی مز اور اے جے اسٹائلز شامل تھے۔
جان سینا نے 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم رکھا اور 23 سالہ کیریئر کے دوران ریکارڈ 17 مرتبہ عالمی چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ ان کی رخصتی پر مداحوں کے ساتھ ساتھ مختلف عالمی اداروں نے بھی انہیں سراہا، جن میں گوگل کی جانب سے خصوصی انداز میں خراجِ تحسین شامل ہے۔
اگرچہ جان سینا نے رِنگ میں مقابلوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، تاہم وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر وابستہ رہیں گے،









