رات کو دیرتک جاگنا صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ

0
89

ہاٹ لائن نیوز : کیا آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت آپ کو جان لیوا بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیا آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں؟ اگر ہاں تو جان لیں کہ یہ عادت صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے کیونکہ اس کے صحت پر اثرات اچھے نہیں ہوتے۔

یہ بات سویڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یونیورسٹی آف گوتھن برگ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ رات دیر تک جاگنے کے عادی ہیں ان میں خون کی شریانیں بننے کا خطرہ صبح سویرے اٹھنے والوں کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

خون کی نالیوں کا سخت ہونا ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس تحقیق میں 50 سے 64 سال کی عمر کے 771 افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی نیند کی عادات کا جائزہ لیاگیا۔

تحقیق میں خون کی شریانوں کی صحت پر سونے اور جاگنے کے وقت کے اثرات کو دیکھا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات کو دیر تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں خون کی شریانیں بننے کا خطرہ صبح سویرے اٹھنے والوں کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق شواہد بتاتے ہیں کہ جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں ان کی باڈی کلاک ان کے خلاف کام کرتی ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی جسم قدرتی طور پر صبح جلدی اٹھنے اور شام کو جلد سونے کا عادی ہے لیکن رات دیر تک جاگنے سے ہائی بلڈ پریشر اور ورم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ چکنائی والا مواد جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

چربی والے مواد کا جمع ہونے سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے کہا کہ رات دیر تک جاگنے اور شریانوں کے سخت ہونے کے درمیان ممکنہ تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر جو لوگ رات کو دیر تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں وہ ناقص خوراک جیسی غیر صحت بخش عادات اپنا لیتے ہیں جس سے شریانوں کے سخت ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ رات کو دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو اچھی خوراک، ورزش اور مناسب نیند جیسی صحت بخش عادات کو اپنائیں.

Leave a reply