شاہ محمود قریشی سرجری کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

0
119
شاہ محمود قریشی سرجری کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرکے ایک بار پھر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی پی کے ایل آئی اسپتال میں پِتے کی سرجری کے باعث زیرِ علاج تھے، تاہم طبیعت میں بہتری آنے پر انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس 15 روز بعد موصول ہوں گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

Leave a reply