سعودی عرب میں افغان طالبان اور پاکستان کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

سعودی عرب میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مذاکرات قطر، ترکی اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں بھی طویل مدتی معاہدہ طے نہیں پا سکا تھا۔ سعودی عرب کی پیشکش پر یہ ملاقاتیں ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے افغان طالبان سے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان مخالف گروپوں کے خلاف کارروائی کریں، تاہم طالبان اس میں تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔









