بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں داخل

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ڈھاکا کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا کو تین دن قبل پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خالدہ ضیا کی جلد صحتیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس پر بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے سوشل میڈیا پر رسمی طور پر شکریہ ادا کیا۔ بی این پی کے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کا یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت رویے کی عکاسی کرتا ہے اور پارٹی اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔







